جامعہ سندھ جامشورو، ایمپلائیز ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 2 ملازمین کو عمرے پر بھیجنے کیلئے قرعہ اندازی

جمعرات 8 جون 2017 16:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ایمپلائیز ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال 2 ملازمین کو عمرے پر بھیجنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قرعہ اندازی کی گئی 2400 ملازمین میں سے نائلہ میمن اور علی نواز خاصخیلی کے قرعے نکلے، جبکہ خوش نصیب ملازمین کے عمرے پر نہ جانے کی صورت میں کورنگ امیدوار امتیاز قریشی اور فیاض احمد رستمانی کے نام نکلے تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے خوش نصیب امیدوارں کے نام کی قرعہ اندازی کی تقریب میں سیوا کے صدر غلام نبی بھلائی، انور لاشاری اور بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے خوشنصیب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ کے تمام اساتذہ، افسران و ملازمین کو دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں تقریب میں غلام بنی بھلائی نے وائس چانسلر کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے جامعہ کے لیے اٹھائے گئے ان کے ہر قدم کی تائید کرنے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :