پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67ملین کی کرپشن کیس میں ملزم محمد امجد لاہور سے گرفتار

جمعہ 9 جون 2017 23:14

پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں  67ملین کی کرپشن کیس میں ملزم محمد امجد لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) نیب لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی 67ملین کی کرپشن کیس میں ملزم محمد امجد کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد امجد مرکزی ملزم لینڈ ایکویزیشن کلکٹر عبدالرئوف کا قریبی ساتھی ہے او ر 2009میں حکومت کی جانب سے پتوکی چونیاں کنگن روڈ کے توسیعی منصوبے کی مد میں لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کے اکائونٹ میں زمین کی خرید اور متاثرین کو ادائیگی کے لیئے فراہم کردہ67ملین روپے کی رقم کے خرد برد میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا۔

تمام ملزمان نے آپس کی ملی بھگت کرتے ہوئے 2009سی2012کے دوران مکمل رقم اپنے اکائونٹس میں منتقل کی جبکہ مرکزی ملزم ایل اے سی عبدالرئوف اورشریک ملزما ن گردآور ظہور احمد،نصیر احمد، اور محمد شریفمیں نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ نیب لاہور نے ملزم محمد امجد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے گرفتار ی عمل میں لائی اور آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا تاکہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاسکے۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :