بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

لورالائی کے نجیب اللہ نے 1034 نمبر لے کر صو بے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 10 جون 2017 17:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیالورالائی کے نجیب اللہ نے 1034 نمبر لے کر صو بے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر سراج کاکڑ نے بتایا کہ میٹرک امتحانات میں صوبے بھر سے 64958 طلباء نے حصہ لیاجن میں 57269 طلبہ کا میا ب رہے کامیابی کا تناسب 88.16 فیصد رہالورالائی سے تعلق رکھنے والے نجیب اللہ نے 1034 نمبر لے کر صو بے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی سوئی سے تعلق رکھنے والے محمد زین نے 1033نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ لورالائی کے ہی احسان جان نے 1031 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ٹاپ تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا گیابلوچستان بورڈ کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو ڈیڑھ لاکھ دوسری پوزیشن لینے والے کو سوا لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو ایک لاکھ انعام دیا جائے گابلوچستان بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی کیانویں جماعت کے 50414 طالب علموں میں سے 40131 کامیاب رہے جبکہ کامیابی کی شرح 79 فیصد سے زائد رہی۔

(جاری ہے)

کنٹرولر ایگزامینیشن عباد اللہ غرشین نے کہا کہ بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ماہ 20دن میں تیار کئے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے گئے تھے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ طلباء کی حوصلہ افزائی اور دیگر صوبوں میں سکالرشپ حاصل کرنے کیلئے نمبروں میں بھی کچھ حد تک رعایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :