سیاسی ومذہبی جماعتوں نے رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کو عوام پر ’’عذاب ‘‘قرار دیدیا

لاہور جیسے شہر میں سحری اور افطاری کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ پر چیف ایگز یکٹو لیسکو واجد علی کاظمی کو بر طرف کیا جائے‘ بجلی کی بدترین چوری میں بھی یہی لوگ ملوث ہیں ‘لاہور سمیت پورے ملک میں لوڈشیڈ نگ کے ذمہ داروں کوعہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیںعوام کو بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے ‘قمر الزمان کائرہ ‘سینیٹر کامل علی آغا‘ڈاکٹر وسیم اختر ‘ثروت اعجاز قادری ‘فر ید پراچہ کی گفتگو

اتوار 11 جون 2017 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) سیاسی ومذہبی جماعتوں نے رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کو عوام پر ’’عذاب ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں سحری اور افطاری کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ پر چیف ایگز یکٹو لیسکو واجد علی کاظمی کو فوری بر طرف کیا جائے بجلی کی بدترین چوری میں بھی یہی لوگ ملوث ہیں ‘لاہور سمیت پورے ملک میں لوڈشیڈ نگ کے ذمہ داروں کوعہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

لاہوراور قر یبی علاقوں میں سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈ نگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الر حمن چن نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں معمولی بارش سے گھنٹوں بجلی کی بند ش حکمرانوں کے ساتھ ساتھ لیسکو کی بھی بدتر ین نااہلی ہے اس لیے چیف ایگزیکٹو لیسکو سمیت تمام ذمہ داروں وک انکے عہدوں سے ہٹایاجائے اور شہبازشر یف بھی بتائے وہ اب لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر کب احتجاج کر یں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغاز نے کہا کہ (ن) لیگ نے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا مگر آج بھی شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور لاہور جیسے شہر میں صرف لوڈشیڈ نگ ہی نہیں بلکہ بدترین بجلی چوری بھی ہو رہی ہے اور یہ سب کچھ چیف ایگز یکٹولیسکو کی موجودگی میں ہو رہا ہے اس لیے ان جیسے نااہل لوگوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

تحر یک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ لاہور کے درجنوں ایسے علاقے ہیں جہاں نماز ظہر سے پہلے ایک بجکر15منٹ پر بجلی بند کر دی جاتی ہے اور نمازیوں کو سخت گرمی میں نماز کی ادائیگی کر نا پڑ تی ہے اور حکمران غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے جھوٹے دعوے کر نے میں مصروف ہیں ۔جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر اور فر ید احمد پراچہ نے جب محکموں میں میرٹ کی بجائے سفارش پر تقر ریاں ہوں گے تو پھر لیسکو سمیت تمام اداروں کی تباہی ہی ہوگی اور لاہور میں صرف لوڈشیڈ نگ ہی نہیں ہو رہی بلکہ گلی محلوں میں بجلی کی ننگی تاریں بھی لوگوں کیلئے موت کی وجہ بن رہی ہے ۔

سنی تحر یک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمرانوں کی طر ح انکی جانب سے اداروں کے لگائے جانیوالے سر براہ بھی نااہل اور اگر لاہور کے عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ سے نجات نہیں مل رہی تو باقی پنجاب کے عوام کا بھی پھر اللہ ہی حافظ ہے ۔