پیپلز پارٹی کے پاس ہی ملکی اور عوامی مسائل کا حل ہے ‘ ہماری جدوجہد صرف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ نظرئیے اور عوام کیلئے ہے ‘ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ‘ اس کی جڑوں میں شہیدوں کا خون ہے ‘ بھٹو کی شہادت کے بعد بے نظیر بھٹو کو بھی کچھ انکل چھوڑ گئے تھے ‘ اب مجھے بھی کچھ انکل چھوڑ گئے ہیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساہیوال ڈویژن کے عہدیداران سے خطاب

اتوار 11 جون 2017 21:00

پیپلز پارٹی کے پاس ہی ملکی اور عوامی مسائل کا حل ہے ‘ ہماری جدوجہد صرف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس ہی ملکی اور عوامی مسائل کا حل ہے ‘ ہماری جدوجہد صرف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ نظرئیے اور عوام کیلئے ہے ‘ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ‘ اس کی جڑوں میں شہیدوں کا خون ہے ‘ بھٹو کی شہادت کے بعد بے نظیر بھٹو کو بھی کچھ انکل چھوڑ گئے تھے ‘ اب مجھے بھی کچھ انکل چھوڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ساہیوال ڈویژن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس ہی ملکی اور عوامی مسائل کا حل ہے۔ بھٹو کی شہادت کے بعد بے نظیر کو بھی کچھ انکل چھوڑ گئے تھے اب مجھے بھی کچھ انکل چھوڑ گئے ہیں۔ مجھے ان کے چھوڑ جانے کی پرواہ نہیں کارکن میرے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی نظریاتی جماعت ہے اس کی جڑوں میں شہیدو کا خون ہے۔

ہمارے مخالفین اسٹبلشمنٹ کی جماعت ہین جبکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ عوامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اقتدار کے لئے نہیں بلکہ نظرئیے اور عوام کیلئے ہے ۔ جیالوں نے خون پسینہ دے کر اس پارٹی کو زندہ رکھا۔ ہم آمروں اور دہشت گردوں سے نہیں ڈرے یہ مخالفت کیا کرلیں گے۔