اکادمی ادبیات پاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے ، مختلف منصوبوں کے لیے رقم کی فراہمی حکومت کا احسن قدم ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال، عرفان صدیقی اور وزارتِ خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو
پیر 12 جون 2017 22:14
(جاری ہے)
حکومت نے اکادمی ادبیات پاکستان کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور اس کے نئے دفاتر کے قیام کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈز کی منظوری دی ہے جسے اہل قلم نے سراہا ہے۔
ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان نے اس خصوصی توجہ کے لیے عرفان صدیقی ، مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ذاتی دلچسپی سے اکادمی کو نئے منصوبوں کے لیے ڈیویلپمنٹ فنڈ دیا جارہا ہے جس میں ملتان میں اکادمی کے دفتر کے علاوہ کوئٹہ، پشاور میں عمارتیں بنوانے اور دادو، فاٹا ، مظفرآباداور گلگت۔بلتستان میں نئے دفاتر قائم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی کی خواہش ہے کہ ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کام کیے جائیں اور اکادمی کے نئے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے۔اکادمی ادبیات پاکستان نے بہت سے منصوبے تیار کیے تھے لیکن فنڈز نہ ہونے کے سبب تمام منصوبے پینڈنگ تھے۔ موجودہ حکومت نے علم و ادب سے دلچسپی اور اس کے فروغ کے لیے اقدام کرتے ہوئے اکادمی کو مالی وسائل فراہم کیے تاکہ وہ اپنے ادبی منصوبوں پرپیش رفت کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.