حکومت کی کاوشوںکی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 13 جون 2017 16:32

حکومت کی کاوشوںکی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہے، ڈاکٹر ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیا د ت میںملک ترقی وخوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہے،پاکستا ن میں انتشار و افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجا ئش نہیں کیونکہ سابقہ حکو مت نے کرپشن کے ذریعے پاکستانی معیشت کوکمزور کیا لیکن موجودہ حکو مت تمام مسائل اوربحرانوں سے احسن طریقہ سے نمنٹ رہی ہے، قومی ترقی وخوشحالی کا سفر جا ر ی وسار ی ر ہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین کی تمام سازشیں بہت جلد دم توڑ دیں گی، پاکستا ن ایشین ٹائیگر کے روپ میں سامنے آ ر ہا ہے اور وز یر اعظم کا جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نا عدلیہ کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کا منہ بو لتاثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :