یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی اکیڈمک کونسل کا 215واں اجلاس کیمپس میں کیمیکل ہال میں منعقد ہوا

بدھ 14 جون 2017 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی اکیڈمک کونسل کا 215واں اجلاس کیمپس میں کیمیکل ہال میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کی۔

(جاری ہے)

اس دوران مختلف تدریسی امور اور شعبہ جا ت کی جانب سے مختلف معاملات اور نئے پروگراموںپرموصول ہونے والی سفارشات زیر بحث لائی گئیں۔اجلاس میں 14نئے ڈگری پروگرامز ، انڈر گریجوایٹ کی سطح پر لازمی انٹرن شپ اور حکومت پاکستان کی سفارشات کے مطابق 255افغان طلباء کو یو ای ٹی میں داخلہ دینے کی منظوری بھی زیر بحث لائی گئیں اور حتمی منظوری کیلئے سینڈیکیٹ کو پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :