پاکستانی شاہینوں نے سیمی فائنل میں چیمپئیز ٹرافی کی ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستان نے انگلینڈ کا جیت کیلئے دیا گیا212 رنز کا ہدف 37.1 اوور میں حاصل کر کے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا‘ بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے بعد بیٹسمینوں نے بھی پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا پاکستان کی جانب سے حسن علی 3 قیمتی وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار ‘ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا‘فتح ملتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے‘ڈھول کی تھاپ پر رقص پاکستان کی جانب سے اظہر علی 76، فخر زمان 57،بابر اعظم 38اور محمد حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین (کل)دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے 18جون کو اوول کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا وزیر اعظم نواز شریف ‘ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ عمران خان ‘ رضا ربانی ‘ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد ‘فائنل میں جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
بدھ 14 جون 2017 21:48
(جاری ہے)
پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کل(جمعرات کو) ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے 18جون بروز اتوار کو اوول کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ عمران خان ‘ رضا ربانی ‘ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے فائنل میں جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
بدھ کو کارڈف کرکٹ سٹیڈیم می پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5اووز میں 211رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 46،برسٹو43، بن سٹوکس34 اور کپتان مورگن 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ جنید خان اور رومان رئیس نے 2,2اور شاداب خان نے 1وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں 212رنز کے ہدف کے تعاقب میں اظہر علی اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 118رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔پاکستان کی پہلی وکٹ 118رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 57رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی دوسرے وکٹ 173رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی 76رنز بنا کر جیک بال کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔پاکستان نے 212رنز کا ہدف37.1اوورز میں پورا کر لیا ۔ محمد حفیظ 31اور بابر اعظم 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک بال اور عادل رشید نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ شاندار بائولنگ پر حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ …(رانا)مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.