فاروق ستار کی 22 اگست کیس میں گرفتار اور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میںملاقات

مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ رقم جمع نہیں کراسکے ،ْایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 14:12

فاروق ستار کی 22 اگست کیس میں گرفتار اور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 22 اگست کیس میں گرفتار اور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملاقات کی۔ کارکنان نے اپنی پریشانی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کارکنان نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ رقم جمع نہیں کراسکے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں متعدد اسیر کارکنان کے پاس ضمانت کی رقم نہیں ،ْ کارکنان نے جیل میں لوڈشیدنگ اور دیگر مسائل سے بھی فاروق ستار کو آگاہ کیا۔فاروق ستارنے گرفتار و نامزد کارکنان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ضمانت کی رقم جلد جمع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :