پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ ، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے
وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 16 جون 2017 22:03
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کامران مائیکل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان نہ صرف روابط میں بہتر ی آئی ہے بلکہ اس کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وفد کو جی ایس پلس سٹیٹس سمیت ہیومین رائٹس کنونشنز کی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان میں بنیاد ی انسانی حقوق کے تحفظ اور خاص کر خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور اس ضمن میں مزید قانون سازی کی جارہی ہے۔سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، ہماری حکومت ملک میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے ہندو میرج ایکٹ اور قومی اسمبلی سے پاس کر دیا گیا ہے اور مزید قانون سازی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اقلیتی برادری کے دیگر تحفظات کو دور کرنے کیلئے قانون سازی بھی کر رہی ہے۔ وفد نے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.