پاکستان کا کرم ایجنسی میں افغانستان کیساتھ سرحد کھولنے کا اعلان

ہفتہ 17 جون 2017 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاکستان نے کرم ایجنسی میں افغانستان کیساتھ سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ خرلاچی کے مقام پر افغانستان کیساتھ سرحد 16 جون سے کھول دی گئی ہے یاد رہے کہ فروری میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان کیساتھ تمام آنے جانے کے راستے بند کردیئے گئے تھے، حکومت نے بعد میں طور خم اور چمن کے راستے کھول دیئے تھے تاہم کرم ایجنسی کا راستہ اب تک بند تھا ، وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان کیساتھ راہداری، تجارت بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں واضح کیا کہ خرلاچی کا راستہ پیدل لوگوں کیلئے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :