آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست پر پاکستانی قوم کا بھرپور جشن ،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
منچلے ،شائقین کرکٹ ،عوام سڑکوں پر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن بھارت میں شائقین کرکٹ کو سانپ سونگھ گیا ،مختلف مقامات پر اپنی ٹیم کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،بھارتی ٹی وی چینلز اپنے سورمائوں پر برس پڑے لندن سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں جشن منایا،قوم کو مبارکباد کے پیغامات
اتوار 18 جون 2017 21:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ملک کے مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ 339کے ہدف میں بھارتی بیٹنگ لائن کے لڑ کھڑانے کے بعد منچلوںنے پیشگی جشن مناتے ہوئے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کر دیا تھا جبکہ میچ جیتے ہی شائقین کرکٹ اور عوام نہ قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی جاتی رہیں۔
اس موقع پر کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔۔لاہور کے علاوہ اسلام آباد ،کراچی، پشاور، کوئٹہ ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں جشن منایا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ دوسری طرف بھارتی شائقین کرکٹ پاکستان سے عبرتناک شکست کو برداشت نہ کرسکے اور انہیں سانپ سونگھ گیا ۔ کئی مقامات پر نوجوانوں کی طرف سے اپنی ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کئے گئے اور کپتان ویرات کوہلی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا ۔ بھارتی ٹی وی چینلز بھی اپنے کھلاڑیوں پر برس پڑے ۔ لندن سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں بھرپو رجشن منایا اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.