پاکستان مسلم لیگ جے آئی ٹی میں کامیابی کے ساتھ بری ہوگی

ڈپٹی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک حمید خان کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 19:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ جے آئی ٹی میں کامیابی کے ساتھ بری ہوگی عوام کے نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہے آنے والے انتخابات میں ایک پھر کامیابی مسلم لیگ کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

بروز پیر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حمید خان درے داڑیز نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حالیہ انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں اوروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ بنوںپر مختلف ترقیاتی کام کا جال بچھا یا ہے جس سے بنوں کے عوام نے سکھ کا سانس لینا شروع کیا ہے اس کی کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتاہے اُنہوں نے کہاکہ عوام کی نظریں جے آئی ٹی پرلگی ہوئی ہے ہم اُمید کرتے ہیں جس طرح سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو بری کردیا تھا اس طرح جے آئی ٹی کو بھی وہ سرخروہونگے ۔

متعلقہ عنوان :