بورے والا، دو ماہ قبل ہونیوالی ڈکیتی کا مقدمہ 4 نا مزد ملزموں کیخلاف درج

پیر 19 جون 2017 20:12

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے مدینہ کالونی بورے والا کے سٹور پر دو ماہ قبل ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کے سلسلہ میں چار نا مزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق راشد آئل ٹریڈرز مدینہ کالونی کے مالک آصف جاوید نے بیان دیا کہ 22مئی کی شب 11بجے وہ اپنے سٹور پر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان غلام مصطفیٰ دولتانہ ،عبدالغفار ڈوگر ،محمد زاہد ارائیں ،اللہ دتہ ٹاوری سکنہ ہائے 56/15-Lمیاںچنوں آگئے اور ہینڈز اپ کروا کر ایک لاکھ 80ہزار روپے کیش لوٹ لیا اور فرار ہو گئے، جس پر پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :