امریکہواسرائیل دنیا میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہیں،خاص کرمسلم ممالک برما ،عراق،شام ،افغانستان ودیگر اسلامی ممالک ظلم وبربریت کی انتہاء کردی گئی ،مسلم ممالک کے حکمران صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

امیر جمعیت علماء اسلام چمن مولانا عبدالخالق خادم کا دیگر کے ہمراہ مشترکہ بیان

پیر 19 جون 2017 22:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے امیر مولانا عبدالخالق خادم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی اور خونریزی میں ملوث اور ذمہ دار ہے خاص کرمسلم ممالک برما ،عراق،شام ،افغانستان ودیگر اسلامی ممالک ظلم وبربریت کی انتہاء کردی گئی مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز پیر ،جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ ،پریس سیکرٹری حافظ عزیز اللہ عزیزی ،نائب امراء حافظ خلیل الرحمن ،مولانا شمس اللہ ،مولانا احسان اللہ دامانی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمالک ناظم ،جوائنٹ سیکرٹری مولوی جمیل احمد ،سیکرٹری مالیات حاجی امان اللہ ،ڈپٹی پریس مولوی موسیٰ کلیم مبارز ،سالار شیر جان ،ڈپٹی سالار عبدالقادر جان کے ہمراہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اظہار کر رہے تھے کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر چل رہے ہیں جمعیت علماء اسلام پورے عالم اسلام کی نمائندہ جماعت ہے پورے عالم اسلام میں ظلم وستم کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کرینگے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف حق وسچائی اور مسلمانوں کی ترجمانی کرکے اپنا حق ادا کیا انہوںنے کہاکہ دینی تعلیمات سے دوری کے سبب امت مسلمہ مسائل ومشکلات سے دوچارہے مسلمان آپس میں اتحاد واتفاق ،صبر وتحمل برداشت کی کوششیں کرے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ رمضان المبار ک کے مہنے میں ان ممالک کیلئے خصوصی دعائیں کیاکریں جو ظلم وستم کے لپیٹ میں ہے ۔