سستے رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے ‘ملک ندیم کامران
ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ‘صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ‘صوبائی وزیر کی سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر گفتگو
منگل 20 جون 2017 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حاجی نعیم صفدر انصاری ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی ایاز خان ‘چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں و دیگر بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کہا کہ پنجاب بھر کے رمضان بازاروں کو اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو ان سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی جاتی ہے اور وہ خود بھی ان رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ تمام رمضان بازاروں میں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، دالوں ، گھی ، آٹا، چینی سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے اس موقع پر صارفین سے رمضان بازاروں کی افادیت ، اہمیت اور حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی ‘ پارکنگ ‘ خواتین اور بزرگوں کے بیٹھنے کے مقامات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے رمضان بازاروں کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر نے سستے رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت رمضان المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سستے رمضان بازاروں میں کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.