وفاقی وزیر داخلہ سے راولپنڈی چیمبر کے عہدیداروں پر مشتمل وفد کی ملاقات ،ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،سی پیک، چیمبر کی مختلف کاروباری سرگرمیوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
بزنس کمیونٹی سازگار ماحول ،امن و امان کی بہتر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں کردار ادا کرے،چودھری نثار علی خان حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے گی،گفتگو
منگل 20 جون 2017 23:08
(جاری ہے)
ملاقات میں ملک بھر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاً سی پیک، چیمبر کی مختلف کاروباری سرگرمیوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کے اراکین نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی مربوط اور منظم حکمت عملی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے نتیجہ میں کاروباری برادری کو تحفظ اور ان کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار فضاء استوار ہوئی ہے۔ حکومت اور کاروباری برداری کے تعلق اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور ان میں مزید بہتر ی لانے سے جہاں پالیسی سازی میں مدد ملے گی وہاں کاروباری حلقوں کے مسائل دورکرنے اور ان کے تحفظات کا ازالہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ راولپنڈی چیمبر کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور راولپنڈی شہر کی تعمیر و ترقی میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔ وفد نے کہاکہ راولپنڈی بائی پاس کے قیام سے جہاں شہر کے دیگر مسائل کا خاتمہ ہو گا وہاں کاروباری حلقوں کو سہولت اور ان کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِ داخلہ نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے سلسلہ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاریخی کردار کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی سازگار ماحول اور امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.