راجن پور، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی، جعفرخان لغاری

بدھ 21 جون 2017 22:32

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ممبر قومی اسمبلی سردار محمدجعفر خان لغاری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کے انقلابی اقدامات ملکی سیاسی تاریخ میں رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔ فاضل پورشہر میں2کروڑ کی لاگت سے 20نئے ٹرانسفارمر ز لگانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر سپر بند ، مرنج ڈیم اور جام پور شہر کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

حاجی پور شہر میں سولر واٹر سپلائی اور عید گاہ پچادھ کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور بکھر پور میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ دریائے سندھ کے حفاظتی بند کیلئے 5ارب روپے کی لاگت سے سپر بند اور روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ٹوازم ڈاکٹر مینا احسان لغاری ، قائمقام چیئرمین ضلع کونسل راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں ، ابرار احمد خان دریشک، قاسم خان لنگرانہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے لیگی عہدیداران و کارکنان کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :