طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر دی

جمعرات 22 جون 2017 11:23

طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) افغانستان کے طالبان نے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جِس میں امریکی اورآسٹریلیائی دو پروفیسر نظر آ رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پروفیسرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائی کے حصول کے لیے اِن کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ساٹھ برس کے امریکی کیون کنگ اور 48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔

اٴْنھیں گذشتہ اگست میں بندوق کی نوک پر کیمپس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔افغان طالبان، اِن دو پروفیسروں کے بدلے اپنے ساتھیوںکی رہائی کے خواہاں ہیں، جو امریکی قیادت والے بگرام کے فضائی اڈے اور پلِ چرخی نامی افغان قید خانے میں بند ہے۔ یہ بات یرغمال بنانے والوں نے اپنے دو ویڈیو پیغامات میں کہی ہے۔

متعلقہ عنوان :