سپریم کورٹ کاجےآئی ٹی کوحتمی تحقیقاتی رپورٹ10جولائی تک جمع کروانے کاحکم
آئندہ سماعت بنچ کی دستیابی سےمشروط،ایف بی آراورایس ای سی پی نےریکارڈفراہم نہیں کیا،جےآئی ٹی کی رپورٹ،اٹارنی جنرل کی ریکارڈفراہم کرنےکی یقین دہانی،عدم تعاون کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے،تمام ادارے تعاون کے پابندہیں،تینوں اداروں کے ڈی جیزاچھی اداکاری کررہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس،سماعت 10جولائی تک ملتوی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 15:07
(جاری ہے)
واجدضیاء نے کہا کہ ایف بی آرسے بھی ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کی تھی۔جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ یہ قابل افسوس بات ہے۔اٹارنی جنرل صاحب جب ریکارڈمانگاگیاتودیاکیوں نہیں؟اٹارنی جنرل صاحب اس طرح نہیں چلے گا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف بی آرمخصوص وقت تک ریکارڈرکھتاہے۔سربراہ جے آئی ٹی کوجوریکارڈچاہیے فہرست دے دیں۔جوریکارڈچاہیے بتائیں فراہمی یقینی بنائیں گے۔جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہاکہ کیا ریکارڈگم یاچوری ہوگیاہے؟یہ سپریم کورٹ کاحکم ہے کہ سب ادارے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر،ایس ای سی پی اور آئی بی تینوں اداروں کے ڈی جیز اچھی اداکاری کررہے ہیں۔ایف بی آرکاسربراہ کون ہے؟ عدم تعاون کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔کیوں نہ ایف بی آرسربراہ کوطلب کرلیں۔اٹارنی جنرل نے جوابی دلائل میں کہا کہ سربراہ ایف بی آرکوبلانے کیلئے نوٹس بھیج دیں۔جسٹس اعجازلاحسن اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایس ای سی پی اور ایف بی آرنے ریکارڈفراہم کردیا؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکارڈ نہیں دیاگیا۔جس پرجسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریکارڈنہ ملنے کامعاملہ نوٹس میں کیوں نہیں لایاگیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کوہربارکیوں بلاناپڑتاہے؟جبکہ سپریم کورٹ نے تمام اداروں کوتعاون کاحکم دیاتھا۔کیاایس ای سی پی ریکارڈکی ٹمپرنگ کی انکوائری کرلی؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکارڈٹمپرنگ کی انکوائری شروع ہوگئی؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکارڈٹمپرنگ کی انکوائری شروع ہوچکی ہے۔انکوائری میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔عدالت نے کہا کہ تصویرلیک کے ذمہ داروں کے نام منظرعام پرلانے پرحکومت کواعتراض ہے؟اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایت لیکربتائیں۔حسین نوازکی ویڈیوریکارڈنگ والی درخواست مستردکرچکے ہیں۔جبکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعاپرفیصلہ التواء میں رکھاہے۔عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی ریکارڈکی فہرست دے ہم اٹارنی جنرل کودینگے۔واضح رہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ ایف بی آرنے پاناماکیس تحقیقات کاریکارڈنہیں دیا۔ایف بی آرنے کہا کہ ریکارڈموجودنہیں ہے۔ایس ای سی پی نے بھی مکمل ریکارڈفراہم نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.