حافظ آباد ،نواحی قصبہ جلالپور میں دن دیہاڑے ڈاکہ ، 3مسلح ڈاکو ایک دوکان سے مبینہ طور پر 8لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء)حافظ آباد کے نواحی قصبہ جلالپور میں دن دیہاڑے ڈاکہ ۔ 3مسلح ڈاکو ایک دوکان سے مبینہ طور پر 8لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وسیم عباس ولد مشتاق احمد نے جلالپور بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر ایزی پیسہ اور بجلی اور ٹیلی فون کے بلز جمع کرنے کی دوکان بنارکھی تھی۔ گذشتہ روز تین مسلح ڈاکو وسیم عباس کی دوکان میں دن دیہاڑے آئے جنھوں نے اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال ڈاکوئوں کاسراغ نہ لگاسکی ہے۔