مستونگ میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ

جمعہ 23 جون 2017 21:47

مستونگ میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے دشت اسپیلنجی میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے تین رکٹ ایف سی کیمپ کے قریب ویرانے میں گر کر زورداردھماکوں سے پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

تاہم خوش قسمتی سے اس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی ایف سی کے اہلکاروں کی جانب سے مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :