ای ڈی ایف کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم خوش آئند ہے ‘ وائس چیئرمین ریاض احمد
ہفتہ 24 جون 2017 18:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی زیر صدارت ای ڈی ایف کے اجلاس میں برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے مشکلات کے حل اور برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی مثبت تجاویز دیں جنہیں پذیرائی دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت سمیت وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے افسران کی طرف سے تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مستقبل کی تمام پالیسیاں مشاورت سے مرتب کی جائیں گی ۔ ریاض احمدنے بتایا کہ انہوں نے اجلاس کو اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوںاور اس حوالے سے درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر تجارت نے نمائش کی کامیابی کیلئے مالی معاونت میں مزید اضافے کی درخواست پرمثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے جس پر پوری ایسوسی ایشن اور کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کارپٹ سمیت کسی بھی انڈسٹری کی بہتری کیلئے جو بھی اقداما ت تجویز کئے جائیں ان پر بلا تاخیر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔حکومت اپنے ایکسپورٹرز کو عالمی منڈیوں میں روایتی حریف بھارت سمیت دیگر ممالک کا مقابلے کرنے کیلئے نہ صرف بھرپور مراعات دے بلکہ پاکستانی مینو فیکچررز کی سر پرستی بھی کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.