اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرارنرہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی ،مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں ، فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا ،سانحہ احمد پور شرقیہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ، بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئی ، 70 سال میں سب سے زیادہ کرپشن شریف برادران نے کی ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 28 جون 2017 23:30
(جاری ہے)
جس کا آغاز دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہوا۔ پاکستان یہ لڑائی روکنے میں کردار ادا کرے، بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئی ان کا کہنا تھا کہ فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم نواز شریف کو مجرم تسلیم کرچکی ہے اور اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرارنرہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر حملے کیے جارہے ہیں، جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر تنقید ہے، حکومت نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو میری ایک کال پر پورا پاکستان باہر نکل آئے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے ملزم ہیں جن کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں اور یہ کرپشن سے زیادہ سنگین جرم ہے، نواز شریف جے آئی ٹی میں 13 سوالات میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دے سکے۔ الٹا کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی میرے سوالات کا جواب نہیں دے رہی۔ مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں، انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے مرحوم والد اور بے چارے بچوں کو گھسیٹ لیا، حکومت جانتی ہے کہ فیصلہ اس کے خلاف آئے گا اس لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 70 سال میں سب سے زیادہ کرپشن شریف برادران نے کی ہے، 21 سال اقتدار میں رہے ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے چند سال میں خیبرپختون خوا میں پولیس کو ماڈل پولیس بنادیا، لیکن شریف برادران اور ان کے بچے صرف پیسہ بنانے میں لگے ہیں۔ چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو خریدنے میں ناکام ہوگئی تو سازش کا الزام لگادیا، فوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھائی جانے لگیں، کرپٹ وزیراعظم نواز شریف عہدے پر برقرار رہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کمیشن بنانا ہے، بنیادی سہولیات پر پیسہ خرچ نہیں کیا جارہا، نواز شریف کا بیرونی دوروں کا یومیہ خرچہ 27 لاکھ روپے ہے، لیکن ان دوروں سے پاکستانیوں کو کیا ملتا ہے۔ انہوں نیکہا کہ میر شکیل قوم کا مجرم ہے، مجرم کا ساتھی بھی مجرم ہوتا ہے، چور کو چوری میں مدد دینا جرم ہے، میڈیا کا کام خبر دینا ہے ایجنڈا سیٹنگ نہیں، جنگ جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اپنے میڈیا ہاؤس کے ذریعے مالی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.