عید کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود تفریحی مقامات پر سیاحوں کا رش بدستور جاری

جمعرات 29 جون 2017 16:56

عید کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود تفریحی مقامات پر سیاحوں کا رش بدستور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود تفریحی مقامات پر سیاحوں کا رش بدستور جاری ہے، پنجاب، خیبرپختوا اور دیگر مضافاتی علاقوں سے سیاحوں کی کثیر تعداد مری، نتھیا گلی، ایوبیہ، کمپنی باغ، مال روڈ، چھتر پارک اور اسلام آباد کے دیگر تفریحی مقامات کی سیر و سیاحت کو آئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحوں کی آمدورفت کے باعث عید کے ایام میں بھی اسلام آباد کی شاہراہ کشمیر، مری روڈ پر ٹریفک کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ اس دوران عید منانے آبائی علاقوں کو گئے پردیسیوں کی واپسی نے ٹریفک جام میں مزید اضافہ کیا تاہم اس کے باوجود سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :