رمضان المبارک اورعید الفطر کے بعد فروٹ و سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی

جمعرات 29 جون 2017 18:50

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) رمضان المبارک اورعیدالفطر کے بعد ملتان سبزی وفروٹ منڈی اورمارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوںکی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میںآئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اورعید الفطر کے بعد ملتان کی سبزی وفروٹ منڈی اورعام مارکیٹس میں سبزی اور فروٹ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی نسبت کم نرخوں پر فروخت ہوئے ہیں۔

عید الفطر کے بعد جمعرات کی صبح رمضان المبارک میں 70روپے فروخت ہونیوالا ٹماٹر 30سے 40روپے کلو،رمضان المبارک میں 100سے 120روپے کلو فروخت ہونے والا آم 70روپے،رمضان المبارک میں200سے 250روپے فروخت ہونیو الا آڑو 150سی180روپے،30روپے کلو فروخت ہونیوالا پیاز 20روپے کلو جبکہ دیگر سبزیوں و فروٹ کی قیمتوں میں واضح کمی کے ساتھ فروخت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سبزی وفروٹ منڈی کے آڑھتی محمد نواز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں فروٹ اور سبزیوں کی سپلائی مہنگی ہونے کی وجہ سے زیادہ ریٹس پر فروخت کیے گئے اب جبکہ سپلائی سستی آتی ہے تو سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں بھی واضح کمی ہوئی ہے اور منڈی کے آڑھتی کم ریٹس پر فروخت کررہے ہیں جبکہ ملتان کی مختلف مارکیٹ میں موجود فروٹ وسبزی کے دکانداروں صابر علی،غلام حسین اور عاشق علی نے اے پی پی کوبتایا کہ رمضان المبارک اورعید پر منڈی سے فروٹ اور سبزیاں مہنگی ملی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مہنگے دامو فروخت کرناپڑے ۔

دکانداروں نے مزید بتایا کہ انہوںنے رمضان المبارک اور عید الفظر پر بھی ضلع حکومت کی جانب سے مختص کی گئی ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت کیے اور اب بھی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی فروخت کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب عام شہریوں نے فروٹ اور سبزی کے ریٹس میں واضح کمی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سبزی وفروٹ منڈی کے آڑھتیوں اورعام مارکیٹس کے دکانداروں نے جان بوجھ کر مہنگے داموں پر چیزیں فروخت کیں اور ناجائز منافع کمایا۔

متعلقہ عنوان :