Live Updates

پاناماجے آئی ٹی فیصلے کے بعدپارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاجائےگا،عمران خان

ابھی کسی سے سیاسی اتحادکافیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے گارڈفادرہیں، جمہوریت کی آڑمیں عوام کوبے وقوف بنانابندکیاجائے،پاناماکے معاملے پرقوم کوپیشگی مبارکباددے چکاہوں،میرشکیل نے لفافہ جرنلزم شروع کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 جولائی 2017 16:32

پاناماجے آئی ٹی فیصلے کے بعدپارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاجائےگا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیاہے کہ پاناماجے آئی ٹی فیصلے کے بعدپارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاجائے گا،جمہوریت کی آڑمیں عوام کوبے وقوف بنانابندکیاجائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ کافیصلہ خودکروں گا۔

پارٹی امیدواروں کوٹکٹ دینے کافیصلہ پاناماجے آئی ٹی فیصلے کے بعدکیاجائیگا۔کسی بھی سیاسی اتحادکافیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے گارڈفادرہیں۔نوازشریف نے تمام اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں۔احتساب کی بات ہوتوان کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کی آڑمیں عوام کوبے وقوف بنانابندکیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اندھیروں کے بعدایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔پاناماکے معاملے پرقوم کوپیشگی مبارکباددے چکاہوں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایک ملٹری ڈکٹیٹرشپ کی پیداوارہے ہمیں جمہوریت کے درس دے رہی ہے۔جمہوریت میں اپوزیشن حساب مانگتی ہے۔شریف فیملی کاآج تک احتساب نہیں ہوا،اصغرخان کیس ابھی بھی عدالت میں ہے۔اقتدارجاتادیکھ کرجمہوریت خطرے میں نظرآنے لگ گئی۔

ہم نے صرف اپناحق استعمال کیااور عدالتوں میں گئے۔اب جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے تواب بھی آپ کوتکلیف ہے۔پارلیمنٹ میں آپ جھوٹ بولتے رہے سپریم کورٹ میں قطری خط آگیا۔عمران نے کہا کہ میرشکیل پیسے لیکر اس شخص کوبچارہاہے جس کو2ججزنااہل کہہ چکے ہیں۔میرشکیل نے لفافہ جرنلزم شروع کی۔جوہرتاؤن کے پلاٹس 5ارب کی کرپشن کی نذرہوئے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سعودی عرب جانے کیلئے 10سال کامعاہد ہ کیا۔بے نظیرکی حکومت گرانے کیلئے اسامہ سے پیسے لیے۔جنرل آصف نوازکورشوت کے طورپربی ایم ڈبلیوکی چابی پیش کی گئی۔جسٹس سجادشاہ کوہٹانے کیلئے پیسوں کابریف کیس کوئٹہ بھیجاگیا۔عمران خان نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کی پالیسیاں دیکھ کرشرکت اختیارکررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات