جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں:شہبازشریف

منگل 4 جولائی 2017 23:36

جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں-انہوںنے کہاکہ ہم جے آئی ٹی کے کسی بھی شخص کوگواہ کے طو ربلانے کے استحقاق کو تسلیم کرتے ہیںلیکن ہماری تہذیب ہمیں خواتین کا احترام سکھاتی ہی-انہوںنے کہاکہ مشرف کے دور میں بھی شریف فیملی کی خواتین کے ساتھ ناروا برتائو کیا گیا لیکن وہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت تھی-شہبازشریف نے کہاکہ اس حوالے سے طعنہ زنی کرنے اور بے نظیر کی مثالیں دینے والے لوگ وہی ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں ہمارے مرحوم والد کو ان کے دفتر سے زبردستی اٹھا کر حوالہ زندان کیا تھااو روہاں انہیں ادویات تک سے محروم رکھا گیا تھا-

متعلقہ عنوان :