کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ایجوکیشن ایکسپو 2017ء کا انعقاد 19 جولائی کو ہو گا

جمعہ 7 جولائی 2017 15:31

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ایجوکیشن ایکسپو 2017ء کا انعقاد 19 جولائی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ایجوکیشن ایکسپو 2017ء کا انعقاد 19 جولائی کو ہو گا۔ ایکسپو میں اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو پاکستان میں اور بیرون ملک تعلیم کے مواقعوں اور وسائل کے بارے میں معلومات پہنچائی جائیں گی۔ ایونٹ میں نمایاں شعبہ ہائے تعلیم کے ماہرین نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی خصوصیات اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں اپنے شعبہ میں مہارت کے حامل ڈاکٹرز اور پروفیسرز سے آمنے سامنے ملاقات، خصوصی سمر کورس کیلئے فری رجسٹریشن، موقع پر داخلوں کیلئے فارم بھرنے کی سہولت، ہونہار طلبہ و طالبات کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر انعامات، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر فیکلٹی سے ملاقاتیں، فوڈ سٹریٹ، کھیلوں کے سٹالز اور مقابلے، کلچرل شوز، پریزنٹیشنز، کیریئر کونسلنگ وغیرہ شامل ہیں۔ کامسیٹس نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس شعبہ میں بھی پہل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کامسیٹس ہمیشہ نمبر ون ہے۔ یاد رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی ملک بھر کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں نمایاں مقام کی حامل ہے، اُمید کی جا رہی ہے کہ علاقہ بھر کے طلبہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔