سندھ کی 11جامعات کے وائس چانسلرز 12جولائی کو بریفنگ کیلئے طلب

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:11

سندھ کی 11جامعات کے وائس چانسلرز 12جولائی کو بریفنگ کیلئے طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلیے سی ٹی ڈی نے سندھ کی 11جامعات کے وائس چانسلرز کو 12جولائی کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا ہے،اطلاعات کے مطابق سندھ کی 11جامعات کے وائس چانسلرزکو 12جولائی شام 4بجے سی ٹی ڈی آفس پہنچنے کے لیے خطوط لکھے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ ثناء اللہ عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوگا،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاجائے گااور اس حوالے سے وائس چانسلرز سے تبادلہ خیال کیا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی روکنے کیلیے وائس چانسلرزسے بھی تجاویز لیں گے۔

متعلقہ عنوان :