پشاور میں کھانے سے کیڑا نکلنے کا معاملہ وائرل کرنے پر یونیورسٹی نے 2طلبا کو نکال دیا

یونیورسٹی کیفے ٹیریا کے کھانے سے کیڑا نکلنے پر اس کے دوست نے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ،ْ طالب علم

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:52

پشاور میں کھانے سے کیڑا نکلنے کا معاملہ وائرل کرنے پر یونیورسٹی نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) پشاور کی نجی یونیورسٹی نے کیفے ٹیریا کے کھانے سے کیڑا نکلنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے طالب علموں کو نکال دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے 2طالب علموں نے کینٹین کے کھانے سے کیڑا نکلنے پر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہو گئیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کھانے کے میعار کو چیک کرنے اور باورچیوں کو سزائیں دینے کی بجائے طالب علم اطیب اور شہزاد کو نکال دیا جس کے بعد دونوں طالب علموں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجو ع کر لیا ۔طالب علم اطیب نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کیفے ٹیریا کے کھانے سے کیڑا نکلنے پر اس کے دوست نے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور ساتھ حقائق لکھ دیے جس پر انتظامیہ نے انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار الامین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کھانے میں کیڑا نہیں بلکہ گرم مصالحہ تھا مگر طالب علموں نے اسے کیڑا سمجھ کر بغیر سوچے سمجھے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس سے ادارے اور انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں نے یونیورسٹی کیخلا ف غلط الفاظ استعمال کیے جس پر ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لیا۔طلبا کو مطمئن بھی کیا گیا تھا کہ یہ کیڑا نہیں بلکہ گرم مصالحہ ہے جس پر انہوں نے تسلیم بھی کیا کہ انہوں نے جلد بازی سے کام لیا ۔

متعلقہ عنوان :