وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس،جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پرتبادلہ خیال

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی حکمت عملی پرمشاورت، مخالفین ترقی کایجنڈا سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے،جے آئی ٹی معاملے میں فریق بن چکی ہے،شرکاء اجلاس، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے خود کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا،وزیراعظم نوازشریف، نجم سیٹھی اورعارف اعجاز3سال کیلئے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مقرر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 جولائی 2017 19:06

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس،جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پرتبادلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08جولائی2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناما جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیر اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی معاملے میں فریق بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نئے الزامات ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔ جے آئی ٹی نے بار بار اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ مخالفین ملک کی ترقی کایجنڈا سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مخالفین کاہرمحاذ پرمقابلہ کیااور انہیں ناکامی ہوئی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ آئین و قانون کی سربلندی کیلئے خود کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔مزید برآں نجم سیٹھی اور عارف اعجاز مزید تین سال کیلئے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مقرر کردیاگیاہے۔وزیراعظم نے باقاعدہ 2ناموں کی 3سال کیلئے منظوری دے دی ہے۔عارف اعجاز کارپوریٹ سیکٹر کی معروف شخصیت ہیں ۔