سیاست کامیدان گرم ہے قوم کوپاناماکیس کے فیصلے کاانتظارہے ،ہم کسی کے خلاف نہیں ، اللہ کرے اچھے فیصلے سامنے آئیں،

میرفیصل خان جمالی

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:14

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء)سردارزادہ میرفیصل خان جمالی نے کہاہے کہ سیاست کامیدان گرم ہے قوم کوپاناماکیس کے فیصلے کاانتظارہے ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں بس اللہ کرے ملک وقوم کے لیئے اچھے فیصلے سامنے آئیں۔ بروز ہفتہ اوستہ محمدمیں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

میرفیصل خان جمالی نے کہاکہ ملک میں سیاست کامیدان گرم ہوچکاہے قوم کوپاناماکیس کے فیصلے کاانتظارہے ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ہم چاھتے ہیں کہ حق اورسچ کے فیصلے ہوںجس سے انصاف کابول بالارہے میرفیصل خان جمالی نے کہاکہ جب تک سی پیک مکمل نہیں ہوگاہمارے صوبے کے حالات اِسی طرح خراب رہیں گے کیوںکے دشمن نہیں چاھتاہے کہ ہماراصوبہ ترقی کرہے اُنہوںنے کہاکہ ہمارے علاقے میں نہری پانی کامسلاسنگین ہوتاجارہاہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ایریگشن منسٹرکوایریگشن کاکوئی پتہ نہیں ہے ایریگشن کے لیئے منسٹرزرعی علاقوںسے منتخب کیاجاناچاھئے تب جاکرپانی کے مسلے حل ہونگے میرفیصل جمالی نے کہاکہ ترقیاتی کاموںکے دعوے اپنی جگہ لیکن گرائونڈمیں کچھ دکھائی نہیں دے رہاہے اگرکام ہوئے ہیں توگرائونڈمیں نظرآنی چاھئیںانفرادی کام کام نہیں ہوتے ہمارے نمائندوںکواجتماعی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں۔