پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ن 25 جولائی کو کریں گے

پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 24 جولائی کو کیاجائے گا

پیر 10 جولائی 2017 13:39

پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، بہاولپور ، ملتان ، ساہیوال، ڈی جی خان ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ن 25جولائی بروز منگل کو کریں گے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 24 جولائی بروز پیر کو کیاجائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ نتائج کے اعلا ن کے موقع پر تمام بورڈز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈلز ، نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اس ضمن میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر انتظام ایک تقریب 25جولائی بروزہفتہ کی صبح ساڑھی10بجے بورڈآڈیٹوریم فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ سی ڈی گزٹ یو بی ایل کوتوالی روڈ، ایم سی بی سرکلر روڈ ، اور یو بی ایل سرکلر روڈ کی برانچز سے مقررہ200 روپے قیمت ادا کرکے حاصل کیے جا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :