پنجاب ٹیکسٹ بورڈایمپلائز کا گورنمنٹ پنجاب اور پنجاب ٹیکس بورڈانتظامیہ کے خلاف احتجاج

70ء سے سیون اپ فیکٹری کے ساتھ ادارے کے چار کنال پر محیط گودام کو خالی کروا کر جیمنیزیم بنایا جارہا ہے‘ مظاہرین

پیر 10 جولائی 2017 16:21

پنجاب ٹیکسٹ بورڈایمپلائز کا گورنمنٹ پنجاب اور پنجاب ٹیکس بورڈانتظامیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) پنجاب ٹیکسٹ بورڈایمپلائز نے گورنمنٹ پنجاب اور پنجاب ٹیکس بورڈانتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ 1970ء سے سیون اپ فیکٹری کے ساتھ ادارے کے چار کنال پر محیط گودام کو خالی کروا کر جیمنیزیم بنایا جارہا ہے،پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے ایم ڈی عامر اعجاز اکبرکی مشاورت سے اتوار کو گودام خالی کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ملازمین نیروک دیا۔

صدر ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی قیصر اقبال کا کہنا تھا کہ گودام کو خالی کرا کر کوئی متبادل جگہ نہیں دی جارہی ، گودام میں پنجاب ٹیکس بک کے ٹائٹلز کور اور پیجز سٹاک کیے جاتے ہیں، اگر گودام خالی کرایا گیا تو مشکلات درپیش ہوں گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گودام خالی کرنے سے قبل متبادل جگہ کاانتظام کیاجائے تاکہ کتابوں کی قلت پیدانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :