شام، اتحادی طیاروں کی بمباری،40 دہشتگرد ہلاک

پیر 10 جولائی 2017 16:56

شام، اتحادی طیاروں کی بمباری،40 دہشتگرد ہلاک
دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) امریکا نے اتحادی قوتوں کی مدد سے شامی شہر الراقہ پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی ذِیلی شاخ پی وائی ڈی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی طیاروں نے آقریشی نامی قصبے پر فضائی حملے کیے جس میں 40 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ قصبے کے جوار میں داعش اور پی کے کے کے درمیان جھڑپیں ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جس پر اتحادی قوتوں نے داعش کے مختلف ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس اثنا میں داعش نے اپنے علاقائی نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اتحادی قوتوں نے دو روز کے اندر حملے کرتے ہوئے 23 شہریوں کو ہلاک اور 46 کو زخمی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :