Live Updates

راولپنڈی سمیت ضلع بھر میں مسلم لیگی قیادت میں اختلافات و گروپ بندیوں کے خاتمے ،لیگی خواتین کو متحرک اور فعال کرنے کا ٹاسک مریم اورنگزیب اور طاہرہ اورنگزیب کوسونپ دیا گیا

راولپنڈی سے ایم پی ایز زیب النسا اعوان اور تحسین فواد سمیت خواتین اراکین اسمبلی اور شعبہ خواتین کی عہدیداروں کو عوام رابطہ مہم کا بھی ٹاسک دیدیا گیا آئندہ روز میں اپنے اہداف پر کام شروع اور یونین کونسلوں کی سطح پر اجلاس اور جلسے منعقد کئے جائیں گے پہلے مرحلے میںمیئر راولپنڈی سردار نسیم اور سابق ایم پی اے شہریار ریاض میں طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد صلح کرا دی گئی 14اگست کو راولپنڈی میں گرینڈ ورکرز کنونشن منعقد کروانے کا فیصلہ ، مریم نواز شریف کے کنونشن کی صدارت کر نے کا امکان

پیر 10 جولائی 2017 23:42

راولپنڈی سمیت ضلع بھر میں مسلم لیگی قیادت میں اختلافات و گروپ بندیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کی قیادت نے راولپنڈی شہر سمیت ضلع بھر میں مسلم لیگی قیادت میں اختلافات و گروپ بندیوں کے خاتمے اورلیگی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے پوری طرح متحرک اور فعال کرنے کا ٹاسک راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی وزیر مملکت برا ئے اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کو دے دیا ہے جبکہ راولپنڈی سے اراکین صوبائی اسمبلی زیب النسا اعوان اور تحسین فواد سمیت خواتین اراکین اسمبلی اور شعبہ خواتین کی عہدیداروں کو عوام رابطہ مہم کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے جو آئندہ روز میں اپنے اہداف پر کام شروع کریں گے اور یونین کونسلوں کی سطح پر اجلاس اور جلسے منعقد کئے جائیں گے جنہوں نے پارٹی کو یکجا کرنے کے پہلے مرحلے میںمیئر راولپنڈی سردار نسیم اور سابق ایم پی اے شہریار ریاض میں طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد صلح کرا دی ہے اس ضمن میں14اگست کو راولپنڈی میں گرینڈ ورکرز کنونشن منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے امکان ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کنونشن کی صدارت کریں گی ن لیگ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے نتائج اور مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر راولپنڈی سے مایوس کن رسپانس کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ہے جس کے تحت راولپنڈی کی ن لیگی قیادت کے باہمی اختلافات کو دور کروانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے اور آئندہ عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو متحد کرنے کے لیے مریم اورنگزیب اور طاہرہ اورنگزیب نے کوششیں شروع کر دی ہیںذرائع کے مطابق ان کی کوششوں کے آغاز پرشہر کی 2اہم ترین سیاسی شخصیات میئر راولپنڈی سردار نسیم اور شہریار ریاض کے درمیان راضی نامہ ہو گیا ہے شہریار ریاض کے بارے میں یہ تاثرعام ہو رہا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں ،دوسری طرف راولپنڈی کے دیگر دھڑوں کو یکجا کرنے کے لیے 14اگست جشن آزادی کے موقع راولپنڈی میں ایک بڑا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے توقع ہے کہ اس کنونشن کی مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف ہو نگی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کے تمام شہروں کی طرح راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو یونین کونسلوںکی سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کابھی ٹاسک دیاگیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر مسلم لیگ ن راولپنڈی کی مقامی قیادت نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی تحصیل ممبرز نے پہلے عوامی رابطہ مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اس حوالے سے خواتین ممبر شازیہ رضوان کی یونین کونسل سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم میں مسلم لیگ ن راولپنڈی شہر کی قیادت ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،میئر راولپنڈی سردار نسیم ،ملک شکیل اعوان ، زیب النسا اعوان ،تحسین فواد سمیت دیگراراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان اس مہم کا آغاز کریں گے ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے دوران راولپنڈی شہر میں ترقیاتی کاموں اور شہریوں کے مسائل کا خاتمہ پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے تحصیل ممبرز کے بعد ہر یو سی چیئرمین کو اپنی اپنی یونین کونسلوں میں جلسے کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات