علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017

انٹرمیڈیٹ اور بیچلر پروگرام میں داخلہ بھیجنے والے سینکڑوں طلبہ کو تاحال کورس کی کتابیں موصول نہ ہوسکیں

منگل 11 جولائی 2017 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017 میں انٹرمیڈیٹ اور بیچلر پروگرام میں داخلہ بھیجنے والے سینکڑوں طلبہ کو تاحال کورس کی کتابیں موصول نہیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے سمسٹر بہار کیلئے داخلے بھیجنے والے ط طلبہ ابھی تک کورس کی کتابیں ملنے سے محروم ہیں جبکہ یونیورسٹی ماہ اگست میں خزان سمسٹر میں داخلوں کا اعلان بھی کرے گی یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن افسران کے مطابق یونیورسٹی کا اسلام آباد میں قائم پرنٹنگ پریس نے ابھی تک کورس کی کتابوں کی طباعت کا آغاز نہیں کیا ہے دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم طلبہ کو ہر ممکن طریقے سے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے سمسٹر بہار میں داخلے بھیجنے والے ہزاروں طلبہ نے یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر میںسہولیات کے فقدان کی شکایات بھی کی ہیں یونیورسٹی اہکار کے مطابق اسلام آباد میں روزانہ تقریباً 300طلبہ شکایات کے ازالے کیلئے آتے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے کل44ریجنل دفاتر ہیں اور طلبہ کی کل تعداد 13لاکھ ہے واضح رہے سمسٹر بہار میں داخلہ بھیجنے والے طلبہ ابھی تک کتابوں سے محروم ہیں جبکہ ستمبر میں شیڈول کے مطابق ان کے امتحانات کا انعقاد بھی کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :