معروف سرجن ڈاکٹر فرید الدین بقائی کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

منگل 11 جولائی 2017 23:04

معروف سرجن ڈاکٹر فرید الدین بقائی کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے بقائی اسپتال اور میڈیکل کالج کے بانی معروف سرجن ڈاکٹر فرید الدین بقائی کے انتقال پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدالدین بقائی نے ساری زندگی شعبہ طلب میں بے مثل خدمات انجام دیں، شعبہ طب کو پورے ملک میں وسعت دینے اور ماہر ڈاکٹروں کی تیاری میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، ڈاکٹر فریدالدین بقائی کے وژن کے مطابق بقائی اسپتال میں مریضوں کو علاج ومعالجہ میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات جبکہ میڈیکل کالج میںتحقیق پر مبنی معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف سرجن ڈاکٹر فریدالدین بقائی کے انتقال سے شعبہ طب میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے لیکن مرحوم کی خدمات اور ا س ضمن میں تعمیر کئے جانے والے ادارے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :