
پبلک ہیلتھ کے پروگرام میں سپلائی چین مینجمنٹ شامل کرنے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یو ایس ایڈ کے درمیان معاہدہ
ہسپتالوںمیںادویات کی بلا تعطل فراہمی کے نظام کو شفاف اور موثر بنایا جارہا ہے،خواجہ سلمان رفیق
بدھ 12 جولائی 2017 18:46

(جاری ہے)
سمپوزیم کا موضوع پبلک ہیلتھ سپلائی چین مینجمنٹ تھا۔ اپنے خطاب میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت کی سہولتیں عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت ہر سال صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی مفت ادویات فراہم کررہی ہے تاہم موثر سپلائی چین مینجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد ان مفت ادویات سے محروم رہ جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کے تعاون سے ادویات اور آلات کی خریداری ، ترسیل اور تقسیم کا ایک موثر اور مربوط نظام لایا جارہا ہے جس سے کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ادویات کی خریداری اور تقسیم کے تمام نظام کوشفاف بنانے کیلئے اسے آن لائن کیاگیا ہے۔ مزید برآں صوبے کے مختلف شہروں میں جدید ویئر ہاوسز بھی قائم کیے جارہے ہیں جہاں ادویات کو مناسب طریقے سے سٹور کرنے کی سہولت ہوگی۔ صوبائی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ایوب شیخ نے کہا کہ ہسپتالوں کیلئے ادویات اور آلات وغیرہ کی خریداری ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں کئی محکمے، دواساز کمپنیاں ، ہسپتال وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ تاہم ادویات کی فراہمی کے حوالے سے چار بنیادی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ پہلا یہ کہ کم قیمت لیکن موثر ترین ادویات کو صحیح مقدار میں خریدا جائے۔ دوسرا یہ کہ اعلیٰ کوالٹی کی ادویات کے حصول کیلئے قابل بھروسہ سپلائرز کو منتخب کیا جائے۔ تیسرا یہ کہ بروقت ڈیلوری کو یقینی بنایا جائے اور چوتھا یہ کہ یہ سب کچھ کم سے کم لاگت میں کیا جائے۔ انھوں نے سپلائی کی چین مینجمنٹ کی تربیت کے حوالے سے یو ایس ایڈ اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یوایس ایڈ گلوبل ہیلتھ سپلائی چین پروگرام کے مابین سمجھوتے کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت یونیورسٹی یو ایس ایڈ کی مددسے اپنے پبلک ہیلتھ کے ماسٹرز پروگرام میں سپلائی چین مینجمنٹ کے 3کریڈٹ آورز شامل کرے گی۔ مستقبل میں اس حوالے سے ڈپلومہ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنا بھی معاہدہ کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو ایک تربیت یافتہ ورک فورس میسر آسکے گی جو ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کے عمل کو بہتر انداز میں سرانجام دے سکے گی تاکہ اس کا فائدہ غریب طبقہ تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جنید سرفراز خان نے کہا کہ سپلائی چین مینجمنٹ ادویات کی مسلسل ترسیل کا ایک نہایت اہم حصہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں تک اچھی اور کم قیمت ادویات بروقت پہنچتی رہیں۔ اس کورس کے نتیجے میں گریجویٹس کو ادویات کی خریداری،پیش بینی،سٹور نگ، انونٹری وغیرہ جیسے معاملات پر دنیا کے بہترین رجحانات سے آگاہی حاصل ہوگی۔صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے کہا کہ یہ کورس وقت کی اہم ضرورت تھی جس کیلئے دونوں ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔ یو ایس ایڈ پاکستان گلوبل ہیلتھ سپلائی چین پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ ان کا ادارہ صحت اور پاپولیشن ویلفیئر کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ سپلائی چین کے معاملات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جاسکے۔تقریب سے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ اور یو ایچ ایس پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر شکیلہ زمان نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.