آئی جی سندھ پولیس رینج شہید بینظیرآباد میں شہدائے پولیس کے ورثاء سے ملاقات کریں گے، ترجمان سندھ پولیس

بدھ 12 جولائی 2017 23:40

آئی جی سندھ پولیس رینج شہید بینظیرآباد میں شہدائے پولیس کے ورثاء سے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ مورخہ14جولائی بروزجمعہ پولیس رینج شہید بینظیر آباد میں شہدائے پولیس کے ورثاء کے اعزاز میں منعقدہ بڑاکھانا/عیدملن پارٹی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور بعداز خطاب تمام شہدائے پولیس سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق اس سے قبل پولیس رینج حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی میں بڑاکھانا/عیدملن پارٹیز شہدائے پولیس کے ورثاء کے اعزاز میں منعقد کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :