ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،
پانامہ دستاویزات کے معاملے کو مزید نہ الجھایاجائے ،گول میز کانفرنس کے ذریعے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے حل تلاش کیا جائے، ہم کرپشن کے خلاف ہے لیکن ایک شخص کو نشانہ بنانا کہاںکا انصاف ہے ،126روز ریڈ زون پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہائوس پر حملے کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے،جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دینگے، کوئٹہ میں ایس پی قائد آباد اور چمن میں ڈی پی او کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 13 جولائی 2017 16:32
(جاری ہے)
پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پانامہ دستاویزات کی تحقیق مثبت قدم تھا لیکن کسی فرد واحد کو نشانہ بنانا ہر لحاظ سے زیادتی ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کبھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ نہیں دیا اور نہ ہی اب ملک سے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی اجازت دینگے۔ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے ،ہم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ (ن) سے اتحادکیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف غیر آئینی طور پر 126دنوں تک جاری رہنے والے احتجاج کی انکوائری کی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں آج تک جتنی بھی غیر جمہوری حکومتیں بنیں ہم نے اس کی مخالفت کی۔انہوںنے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے ساز گار ماحول بنایا جائے تاکہ خطے میں امن کو فروغ دیا جاسکے۔ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان سمیت پوری جنوبی ایشاء کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کی جنگ کی صورت میں سب سے زیادہ اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایس پی قائد آباد اور چمن میں ڈی پی او کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.