قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس میں کوالٹی ایشورنس پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 14 جولائی 2017 13:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سکردو کیمپس میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی)کے زیراہتمام کوالٹی ایشورنس پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کا اہتمام سکردو کیمپس کے مختلف شعبہ جات کے پروگرام ٹیموں کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کے شرکاء میں پروگرام ٹیم ارکان ڈاکٹر ذاکر حسین )اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن)، قیصر عباس لیکچرار ایجوکیشن، نجف علی لیکچرار ، نسیم عباس لیکچرار کمپیوٹر سائنس، امتیاز احمد لیکچرار کمپیوٹر سائنس، وسیم اللہ جان اسسٹنٹ پروفیسر بزنس منجمنٹ ، ابراہیم حسین لیکچرار بزنس منجمنٹ، فیض علی لیکچرار بزنس منجمنٹ ، سجاد حسین لیکچرار ماڈرن لنگوئجز، عبدالرحمن میر لیکچرار ماڈرن لنگوئجز ، سفیر حسین لیکچرار ماڈرن لنگوئجزاور محترمہ حسین بانولیکچرار/ڈی ڈی کیو ای سی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی انچارج محترمہ مہوش عصمت اللہ اس ورکشاپ کی ریسورس پرسن تھیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈائریکٹر کیو ای سی میرتعظیم اختر اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ارشادعلی نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیئے ۔جبکہ ڈائریکٹر کیو ای سی میرتعظیم اختر نے محترمہ مہوش عصمت اللہ کویونیورسٹی سوینئرپیش کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ارشادعلی نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر کیو ای سی کو مبارکباد اور دلجمعی سے حصہ لینے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سیلف اسسمنٹ رپورٹ کی تیاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں گے اور نئے سمسٹر کے آغاز تک اپنے اپنے پروگرام کی رپورٹ مکمل کریں گے۔