کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سراج الحق

ہم صرف حکمران خاندان نہیں بلکہ پانامہ اسکینڈل میں ملوث 600سے زائد ملوث افراد جن میں دیگر سیاستدان، لیڈر ، بیوروکریٹس اور ججز شامل ہیں ان سب کا بھی احتساب چاہتے ہیں، اٹک میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 14 جولائی 2017 23:25

کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سراج الحق
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہم صرف حکمران خاندان نہیں بلکہ پانامہ اسکینڈل میں ملوث 600سے زائد ملوث افراد جن میں دیگر سیاستدان، لیڈر ، بیوروکریٹس اور ججز شامل ہیں ان سب کا بھی احتساب چاہتے ہیں انہوں نے موجود پیچیدہ عدالتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انصاف کے راستے میں رکاوٹ عدل کے اس نظام سے بیزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نظام میں غریب کو انصاف نہیں ملتا بلکہ عدالت کے دروازے سونے کی چابی سے کھلتے ہیںاقتدار ملا تو ججز کو مساجد میں بٹھا کر شریعت کے مطابق فیصلے کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گراؤنڈ ) میںبڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمد ایڈو وکیٹ، قائم مقام امیر ضلع اقبال خان،امیر زون پی پی 15شہاب رفیق ملک ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 15محمد اقبال ملک ،صدر جے آئی یوتھ ضلع اٹک حافظ عبد الغفور ، ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر وقاص اور امیر شہر مولانا نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں، جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان اورشہریوں کی کثیر تعداد کے علاوہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تعداد امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر رو رہے ہیں جے آئی ٹی نے الٹرا ساونڈ کیا ہے جس میں صاف پتہ چلا ہے کہ بیماری موجود ہے اب وزیراعظم کے لئے ایک ہی عزت کا راستہ ہے کہ وہ استعفیٰ دے کر اقتدار سے الگ ہو جائیںبے شک اپنی جگہ چودھری نثار یا شہباز شریف کے بیٹے کو وزیراعظم بنوا دیںسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی او ر ٹرین مارچ کر کے بتایا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مسلم لیگ (ن )نے اقتدار میں آ کر اپنے منشور کے مطابق غربت، مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیدنگ کے وعدے پورے نہیں کیے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہے موجودہ الیکشن سسٹم صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لیے ہے جو ایوان میںپہنچ کر آف شور کمپنیاں بنا کر اپنا پیسہ باہر منتقل کر تے ہیںالیکشن کمیشن امیدواروں سے سرٹیفکیٹ طلب کرے کہ انہوں نے اپنی بہن اور بیٹی کو جائیداد میں سے حصہ دیا ہے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی لسٹ بنائی ہے جو غلاف کعبہ میں بھی جا کر چھپ جائیں تو انہیں وہان سے لا کر احتساب کریں گے سودی نظام اللہ سے جنگ کے مترادف ہے اقتدار میں آ کر سودی نظام کا ختم اور اردو کو سرکاری اور دفتری زبان قرار دلوائیں گے پیپلز پارٹی کی سندھ میں دس مرتبہ حکومت بنی مگر سندھ کے گوٹھوں کی قسمت نہیں بدلی۔