لاہور:تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید کا بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کی نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار

بھارتی فوج اب چند ہفتوں سے سکولوں اور گھروں کو کیمیکلز چھڑک کر آگ لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کی لاشیں مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہورہی ہیں، تنظیم اسلامی کے عہدیداروں کے مختلف وفود سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کی نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج اب چند ہفتوں سے سکولوں اور گھروں کو کیمیکلز چھڑک کر آگ لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کی لاشیں مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

تنظیم اسلامی کے عہدیداروں کے مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے لیکن اقوام متحدہ اس پر خاموش ہے اور پاکستانی دفترخارجہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے مطالبے کے باوجود اقوام متحدہ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی کشمیر اور فلسطین کے متعلق پالیسی پوری دنیا میں ان پر عدم اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :