سی ڈی اے میں ملازمین کی ترقیوں اور گریڈ کی تبدیلی کے 1068 کیسز ، صرف ا یک کیس قوانین کے مطابق

پیر 17 جولائی 2017 14:33

سی ڈی اے میں ملازمین کی ترقیوں اور گریڈ کی تبدیلی کے 1068 کیسز ، صرف ا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) میں ملازمین کی ترقیوں اور گریڈ کی تبدیلی کے 1068 کیسز میں سے صرف ا یک کیس قوانین کے مطابق پایا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز احمد صدیقی ‘ ایڈمن آفیسر آفتاب سلیم اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سی ڈی اے مظہر حسین پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی نے اپنی تیار کردہ رپورٹ میں غیر قانونی ترقیوں اور گریڈز کی تبدیلی کو منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے رپورٹ کے تناظر میں ممبر ایڈمنسٹریشن ونگ یاسر پیزادہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے 100 کے قریب ملازمین کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ غیر قانونی ترقیوں اور گریڈ کی تبدیلی کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے کہا جا رہا ہے کہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین ان تمام کیسز کی پشت پناہی کر رہی ہے وار چارج شیٹس رکوانے کی کوشش کر رہی ہے اس حوالے سے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چودھری یاسین نے کہا ہے کہ یونین اس معاملے پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈال رہی یہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے لہذا عدالت کو فیصلہ کرنے دیا جائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :