کیپٹن (ر) صفدر نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر اہلیان علاقہ کے دل جیت لئے ہیں، ملک عمر اعوان

پیر 17 جولائی 2017 16:26

کیپٹن (ر) صفدر نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر اہلیان علاقہ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مانسہرہ کے علاقہ لساں نواں کی مشہور سیاسی شخصیت سابق چیئرمین ملک عمر اعوان نے کہا ہے کہ ہم فخر تناول کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے، ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی ہماری جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کے حلقہ این اے 21- میں بڑے میگا پراجیکٹ دینے پر ہم وزیراعظم نوازشریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرت ہیں، نوازشریف نے اپنے داماد کی صحیح معنوں میں لاج رکھ کر حلقہ کی عوام کے سامنے انہیں سرخرو کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف ملک میں وسیع پیمانہ پر ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اسی طرح ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر بھی اپنے علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروا چکے ہیں، حلقہ میں موجودہ دور کے اندر جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔