شیرانی،ڈپٹی کمشنر کا حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،نقصانات کا جائزہ لیا

پیر 17 جولائی 2017 18:43

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ کا حالیہ بارشوں سے ہونے والے متاثرہ علاقوں کا دورہ مون سون کے طوفانی ہووائوں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے بارش سے متاثر ہونے والے سکولوں کا بھی معائنہ کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکشن تازہ خان ناصر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ رکھیں انھوں نے کہا تمام وسائل کوبروئے کار لائے جارہے ہیں۔