سیالکوٹ ،خالو کے گھر آئی تین سالہ بچی سیم نالہ میں گر کر جاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 19:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) خالو کے گھر آئی تین سالہ بچی سیم نالہ میں گر کر جاں بحق ،نعش برآمد تفصیلات کے مطابق تین سالہ مریم دختر مبشر حسین اپنے والدین کے ہمراہ موضع بھگت پورہ اپنے خالوعصمت اللہ کے گھر آئی ہو ئی تھی کہ گذشتہ شام وہ گھر سے باہر کھیلتے ہو ئے قریبی سیم نالہ میں پائوں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہو گئی جس کی نعش اہل دیہہ نے سیم نالہ سے نکال لی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :